مری سمیت 4 اضلاع میں واسا افسران کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس،عرصہ دراز سے ایک ہی ضلع میں تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے،وزیر ہاؤسنگ کی ہدایت

موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام اضلاع میں واسا کی تشکیل پر عملدرآمد جاری ہے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت مری سمیت 4 اضلاع میں واسا افسران کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کا اجلاس ہوا،مختلف اضلاع میں تعیناتی کیلئے 17 افسران کے انٹرویوز کیے گئے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ

عرصہ دراز سے ایک ہی ضلع میں تعینات افسران کو بھی تبدیل کیا جائے گا،نکاسی آب اور واٹر سپلائی آنیوالے دور کے اہم چیلنجز ہیں،لہذا مستقبل کی منصوبہ بندی ہمارا فرض ہے، غیر متوقع بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے واسا کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، بلال یاسین نے واضح کیا کہ بوسیدہ لائنوں سمیت افسران کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کو بھی بدلنا ازحد ضروری ہے، واسا کو پنجاب ہی نہیں پاکستان کا بہترین ادارہ بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button