کمشنر لاہور آفس میں 38ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء افسران کو بریفنگ دی گئی۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ایس ایم سی افسران کیلئے بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں کمشنر لاہور ڈویژن نے ایس ایم سی افسران کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، وار ایکشن پلان اور مون سون انتظامات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ لاہور ڈویژن سمیت ضلعی انتظامیہ اور مختلف محکموں کی جانب سے ایس ایم سی افسران کو بریفنگ دی گئی۔ سینیر مینیجمینٹ کورس افسران کو کلائمیٹ چینج اقدامات، کارکردگی و چیلنجز پر تفصیلا بریفنگ دی گئی، پنجاب ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ، سٹریٹیجی، رابطہ کار، میکانزم و ورکنگ بارے بریفنگ دی جبکہ ڈی سیز نے مون سون انتظامات، نکاسئ آب اقدامات اور سیلابی صورتحال میں انخلاء پلان حوالے سے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پنجاب حکومت کے شہری خدمات فراہمی، سہولیات کے نئے پروگرامز پر روشنی ڈالی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع سے کارکردگی رپورٹ لیتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بارشوں اور فصلوں کے زیر آب آنے کے حوالے سے اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر خود جائزہ لے رہی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مون سون اور سیلابی صورتحال میں اربن فلڈنگ و فلڈنگ رسپانس پیشگی تیاری، رپورٹنگ اور بلاتاخیر آپریشنز سے ترتیب دیتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ مون سون میں میٹ آفس، پی ڈی ایم اے، واسا، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے درمیان بہترین رابطہ کار ناگزیر ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے تعارفی سیشن کے اختتام پر ایس ایم سی مینیجمنٹ کے سینئر افسران کو شیلڈز بھی دیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ایڈیشنل کمشنر عثمان غنی، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، اسسٹینٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago



