گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خطے کو زرعی شعبے میں خود کفیل بنانے اور مقامی کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، "وزیر اعلیٰ ویژن برائے زراعت” کے تحت صوبے بھر کے زمینداروں کو معیاری اور تصدیق شدہ گندم کا بیج 50 فیصد رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے پر کل 14 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، جس کے تحت پنجاب سے اعلیٰ کوالٹی کا تصدیق شدہ گندم کا بیج حاصل کر کے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔محکمہ زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے کسانوں کو گھر بیٹھے آسان اور شفاف انداز میں بیج کے حصول کی سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ خطے کے تمام اضلاع کے کاشت کار سرکاری ویب سائٹ ([https://schemes.alfgb.gog.pk/schemes/distribution-of-wheat-seed-cost-sharing/apply](https://schemes.alfgb.gog.pk/schemes/distribution-of-wheat-seed-cost-sharing/apply)) پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کسان جو آن لائن پورٹل استعمال کرنے سے قاصر ہیں، وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے دفتر یا ایگریکلچر آفیسر سے براہِ راست رابطہ کر کے بھی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
Read Next
11 گھنٹے ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 دن ago
*گلگت بلتستان،رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ دیگر بلدیاتی اداروں میں منتقل کرنے پر مکمل پابندی عائد*
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
2 دن ago
چوبیس سال کے طویل عرصے بعد نئے قانونی فریم ورک کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق خان کی ملاقات
Related Articles
گندم کی ترسیل کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان کا نوٹس،چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
1 ہفتہ ago




