وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "ستھرا پنجاب” کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں صفائی کے معیاری انتظامات کے لیے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان بھر سے آنے والے مسافروں کو صاف، خوشگوار اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیےایل ڈبلیو ایم سی کا ریلوے اسٹیشن لاہور کے اندرونی حصوں، پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اطراف کے علاقوں میں صفائی آپریشن جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن لاہور سے ملحقہ علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی پر 250 سے زائد عملہ تعینات ہے۔

بہترین صفائی سہولیات کے لیے نولکھا، ریلوے روڈ، بادامی باغ، لاری اڈہ پر مینوئل سویپنگ اور سکریپنگ اور واشنگ کاعمل مکمل کیا گیا جبکہ برانڈ رتھ روڈ، میکلوڈ روڈ اور نکلسن روڈ اور دل محمد روڈ پر بھی صفائی ٹیمیں فرائض کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ان تمام علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابط کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔






