ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی میکانزم میں بہتری کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز دورے کیے. انہوں نے تحصیل واہگہ زون میں عبداللہ گل انٹر چینج، خاکی شاہ روڈ و دیگر مقامات پر صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون عامر بٹ، ڈپٹی سی او ایم سی ایل و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے.

اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی ستھرائی آپریشن جاری ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلی، محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھوا کر ڈمپنگ سائٹس پر فی الفور منتقل کروایا جائے. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز معمولاتِ زندگی شروع ہونے سے قبل صفائی نظام یقینی بنائیں، ڈی سی لاہور نے سی او ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کی جائے. انہوں نے کہا کہ صفائی کے ناقص انتظامات ہرگز برداشت نہیں کروں گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا بنیادی مقصد شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور شہر لاہور کو گندگی سے پاک رکھنے کے لئے پرعزم ہوں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہ دی جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ متعدد بار وارننگز دینے کے باوجود بھی تجاوزات کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور عارضی تجاوزات کو ضبط جبکہ پختہ کو مسمار کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے فوری طور پر کہا کہ بینرز، اسٹریمرز و پوسٹرز کسی بھی مقام پر لگے نہ رہنے دئیے جائیں اور شہری آبادی میں جانور کسی صورت داخل نہ ہونے دئیے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جانوروں و جھگیوں کا انخلاء یقینی بنایا جائے اور شہر کے حسن کو اجاگر کرنے کے لئے تمام ادارے ملکر کام کریں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے تعاون کریں.






