ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس، سکولوں کے ماڈل کو سیلف سسٹین ایبل بنانے، پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز،ایڈمیشن کی تعداد بڑھانے، سیکنڈ شفٹ شروع کرنے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی ا ے سکولوں کے ماڈل کو سیلف سسٹین ایبل بنانے کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے سکولوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سکولوں کو منافع بخش بنانے کا پلان طلب کیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سکولز میں ایڈمیشن کی تعداد بڑھانے، سیکنڈ شفٹ شروع کرنے سمیت دیگر تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر مجتبی عرفات اور ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام مرتضی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے کے 6 سکولوں میں 5 ہزار سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button