وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے لاہور کے علاقے اسلام پورہ کا دورہ کر کے۔ یونین کونسل 73، داتا گنج بخش ٹاؤن میں جاری ٹوٹی گلیوں کی تعمیرنو کے کام کا معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور علی عباس بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر اور ایم او انفراسٹرکچر میاں ثاقب محبوب بھی موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی/ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نے ڈی سی لاہور کو موسم برسات سے قبل سیوریج کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سکیمیں بناتے ہوئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کی وزیراعلٰی کی ہدایات کو مدنظر رکھا جائے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ری ویمپنگ پلان مکمل ہونے کے بعد لاہور میں ٹوٹی گلیاں اور نالیاں نظر نہیں آئیں گی۔ وزیر بلدیات نے یہ ہدایت بھی کی کہ ترقیاتی کام کے معیار اور رفتار دونوں پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیئے۔ صوبائی وزیر نے چیف آفیسر علی عباس بخاری کو خود سارے کام کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔






