گوجرانوالہ ضلع کے تمام کنٹریکٹرز اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حکام سے نئی مشینری اور صفائی عملہ کی متعلقہ علاقوں میں تعیناتی پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نےگوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کمیٹیز کی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کے بعد شہر و ضلع میں صفائی میں بہتری کی بجائے ابتری پر سخت اظہار برہمی، روڈ اور سیکٹر، یونین کونسل سطح مشینری و سنیٹری ورکرز کی تعیناتی، مانیٹرنگ کا پلان طلب کر لیا ۔ کل سے روزانہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے معیار کا شام 5 بجے جائزہ اجلاس ہوگا۔کل شام 5 بجے تک تمام روڈز کا پلان، ورکرز کی تصاویر، شناختی کارڈز کے مطابق تفصیلات طلب کرلیں۔ یہ پروگرام وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور نجی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو آپس میں کوارڈینیشن مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔

سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ کو خود نگرانی کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نےخراب مشینری کو ہنگامی بنیادوں پر آپریشنل کرنے اور ورکشاپ بارے بھی پلان طلب کرلیا۔






