ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں صفائی و دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر اقبال زون نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کے لئے کاوشیں جاری ہیں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری ہے اور قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک خالی پلاٹ پر قبضہ مافیا کی کوشش کو ناکام بنایا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے صفائی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف پہنچانا وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشن ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں انتظامی امور بہتر کئے جائیں اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل اور کڑی نگرانی کی جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیوں کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی جلد نشاندہی کر کے انہیں قانون کی گرفت میں لائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شاہ پور ملتان روڈ میں بھی صفائی اقدامات کا جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کو صفائی نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے پائن ولاز میں ڈینگی ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ڈینگی مہم سے متعلق جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ لی. بریفنگ میں ڈی سی لاہور کو بتایا گیا کہ ائیر کنڈیشنر اور کولرز کی بندش سے ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور تلفی یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے معاملے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ بدلتے موسم کے پیش نظر ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں ڈینگی سروئلنس کا سختی سے جائزہ لیں. ڈی سی لاہور نے پائن ولاز میں ٹف ٹائلز کی بھی چیکنگ کی. انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں اہم جزو ٹف ٹائلز ہے اور ٹف ٹائل کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عوام الناس کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






