شمشال روڈ کی مکمل بحالی کے لیے محکمہ تعمیرات فوری اقدامات کرے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نےڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے ایمرجنسی بحالی کاموں کے حوالے سے دی جانے والے بریفنگ کے موقع پر کہا کہ شمشال روڈ کی مکمل بحالی کے لیے محکمہ تعمیرات فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ تعمیرات میں شمشال کے لیے خالی اسامیوں پر فوری بھرتیاں عمل میں لائی جائیں۔ نیز انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کے افسران شمشال اور سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں کا دورہ کریں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ چیپر سن پاور پراجیکٹ ایک ماہ کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے، مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام میں تاخیر کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور افسران عوام کے مسائل کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔ نیز آبپاشی کے نہروں کی بحالی ایمرجنسی بنیادوں پر کی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ مقامی زمینداروں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے۔

جواب دیں

Back to top button