وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں گندم کے کاشتکا روں کے لئے صوبے کی تاریخ کا پہلا منفرد، بہترین اور بے مثال پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ گندم کے ساڑھے پانچ لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست گندم سپورٹ فنڈکے تحت 15ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے ڈائریکٹ فنانشل سپورٹ دی جائے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رواں سال گندم کے کاشتکاروں کے لئے آبیانہ/ فکس ٹیکس میں چھوٹ کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے پیکج کے تحت گندم کو موسمی اثرات اورکسانوں کومارکیٹ کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کے لئے چار ماہ مفت سٹوریج کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ صوبے میں ای ڈبلیو آر (EWR)(الیکٹرانک وئیر ہاؤسنگ ریسیٹ)سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای ڈبلیو آر(EWR) سسٹم کے تحت گندم سٹور کرنے والے کاشتکاروں کو الیکٹرانک چٹ/رسید ملے گی۔ 24گھنٹے کے اندر چیک کی مانند یہ چٹ /رسیدبینک کو دے کر ٹوٹل لاگت کا 70فیصد تک قرض لیا جا سکے گا۔ گندم خریداری کے لئے فلور ملز اور گرین لائسنس ہولڈرز کو100ارب روپے تک بنک آف پنجاب سے حاصل کردہ قرضوں کا مارک اپ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فلور مل اور گرین لائسنس ہولڈرز کوگندم کی فوری اور لازمی خریداری اور سٹوریج کی مجموعی کیپسٹی کے 25فیصد تک لازمی گندم سٹور رکھنے کے لئے فوری طور پرکابینہ سے منظوری لینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گندم اور گندم سے تیار شدہ اشیاء کی ایکسپورٹ کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پرائیویٹ سیکٹر کو گندم سٹوریج کے لئے ویئر ہاؤس کی بحالی اور تعمیر کے لئے بنک آف پنجاب فنانسنگ کرے گا۔ گندم کے کاشتکاروں کو سٹوریج کی سہولت مہیا کرنے کے لئے پانچ ارب روپے کا مارک اپ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ اگرکسی کاشتکار نے گندم لگائی ہے تو گندم کا کاشتکار کواس کا بھر پور معاوضہ ملے گا۔
Read Next
1 دن ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا عید پرزائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم*
2 دن ago
حکومت پنجاب نے عید الفطر پر تین روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
3 دن ago
پنجاب میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے،اسد اللہ تبدیل،خرم پرویز چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی تعینات
4 دن ago
پنجاب کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز،غیر قانونی سکیموں اور تعمیرات کے سدباب کیلئے ایل ڈی اے کمیشن میں توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے
Related Articles
مریم نواز شریف کا لاہور میں ڈور پھرنے سے پولیس اہلکارکے زخمی ہونے کا نوٹس، پتنگ بازی پر پابندی یقینی بنانے کا حکم
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق 49 سہولت بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فروخت جاری،ترجمان
1 ہفتہ ago




