وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر سے باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وفد کی قیادت ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائزر کر رہے تھے۔ وفد کے دیگر اراکین میں گیلیئس، حنا لوثیا اور ادارے کے دیگر عہدیدار شامل تھے۔ ملاقات میں مختلف سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال۔ ان شعبوں میں صحت، مواصلات، سیاحت، پن بجلی، آبی وسائل، دیہی ترقی اور دیگر شعبے شامل ہیں۔ ملاقات میں مختلف سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کے نئے مواقع کا جائزہ۔ ایم این اے فیصل امین گنڈاپور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود۔ ملاقات میں صوبائی حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان اشتراک اور باہمی تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں مختلف شعبوں میں 1.9 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، عالمی بینک کی ٹیم نے پاکستان کے لئے ادارے کی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی نے وفد کو صوبے میں غربت میں کمی، سماجی تحفظ اور انسانی وسائل کی ترقی کے لئے اپنی حکومت کے وژن سے اگاہ کیا۔ وفد نے اس سلسلے میں وزیر اعلی کے وژن اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ صوبائی حکومت عالمی پارٹنر اداروں کے اشتراک سے ایسے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے جن کی صوبے کی ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوں، موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی معاشی ترقی اور صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پارٹنرشپ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی۔ملاقات میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال اور پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے باہمی تعاون اور اشتراک کار پر گفتگو ہوئی ۔ وفد نےسی آر بی سی منصوبے پر عمل درآمد کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ پشاور ڈی آئی خان موٹروے کا مجوزہ منصوبہ نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، سی آر بی سی منصوبے پر عملدرآمد صوبے کی فوڈ سکیورٹی کے لئے ناگزیر ہے۔صوبائی حکومت ان فلیگ شپ منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پر عزم ہے، صوبائی حکومت کو اس سلسلے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔صوبے میں ورلڈ بینک کے اشتراک سے جاری منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، صوبائی حکومت سماجی شعبوں میں ورلڈ بینک کے ساتھ اشتراک کار کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جواب دیں

Back to top button