لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے خریدے گئے لوڈر رکشے جواب دینے لگے۔لوکل کمپنی سے خریدے گئے خراب رکشے لکھوڈھیر میں کھڑے ہیں۔لاہور میں ڈور ٹو ڈور کوڑے کی کولیکشن کے لئے سینکڑوں لوڈر رکشے خریدے گئے لیکن ان کے لئے مکینک ہی نہیں ہیں۔بعض لوڈر رکشوں کے بیئرنگ اور متعدد کے لوڈر خراب نکلے۔ان میں lR0062 اور LR0063 چل ہی نہیں سکے۔خراب رکشوں کو لکھوڈھیر ایل ڈبلیو ایم سی کے سائٹ آفس ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے لوڈر رکشوں کا لوکل کمپنی سے معاہدہ سی ای او بابر صاحب دین اور ڈپٹی سی ای او سروسز اورنگزیب نے کیا تھا۔رکشوں کی بڑی تعداد میں نقص کے باعث ڈور ٹو ڈور صفائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ اچھے مکینک نہ ہونے سے ان کو بروقت ٹھیک کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم سی ایل کی آؤٹ فال روڈ اور بادامی باغ ورکشاپس پہلے ہی کرپشن کی آماجگاہ ہیں۔






