پشاور(بلدیات ٹائمز) خیبر پختونخوا کے کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے غریب ملازمین اور پنشنرز کے بچوں نے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اور عیدالفطر بھی بھوک ، افلاس اور فاکوں میں گزار دئے جب کہ اقلیت سے تعلق رکھنے والی عیسائی کمیونٹی سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایسٹر کی خوشیوں سے محرومی کے شکار رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ تین، چار سالوں سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے ہیں اور ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں۔ ۔نہائت ہی افسوس کے ساتھ تحریر میں لانا پڑ رہا ہے کہ ایک مسلمان ملک کے باسی مسلم کمیونٹی کے بلدیاتی ملازمین نے رمضان المبارک کا مہینہ بغیر تنخواہوں اور پنشن کے بھوک اور فاکوں میں مبتلا ہو کر گزار دیا اور ان کے بچوں نے عید الفطر بھی اسی طرح گزار دی جب کہ اب عیسائی کمیونٹی سے تعلق دکھنے والے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کی ایسٹر کی خوشیاں بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے چکا چوند ہو گئیں ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جب کہ حضرت عمر فاروق کے دور میں دریائے دجلہ کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا نہیں رہا۔ایک مسلمان ریاست میں مسلمان کمیونٹی کے اکثریتی ملازمین رمضان المبارک کا مہینہ فاکوں سے گزار دیا۔ عید کی خوشیوں سے محرومی میں وقت گزار دیا جب کہ ایسٹر کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایسٹر کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ممبران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ کے بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے جم نجات دلانے کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ اکاؤنٹ فور کی منظوری کے لئے اسمبلی کے فلور پر اپنا کردار ادا کرکے بذریعہ منظوری قرارداد صوبائی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ بلدیاتی اداروں کی مالی حیثیت میں بہتری لانے اور تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے فوری مثبت اقدامات اٹھائیں ۔
Read Next
14 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
1 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
2 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
2 دن ago
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
Related Articles
بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کی نمائندہ تنظیم لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے مجوزہ وفاقی بجٹ کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
3 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
4 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
4 دن ago



