صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے حلقے کی عوام کے مسائل سنے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مختلف گلیوں کا دورہ کیا اور بچوں میں گل مل گئے۔ بچوں نے مریم نواز اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔ حلقہ عمائدین اور لیگی کارکنوں سے گفتگو میں صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ عوام کی دہلیز پر انکے مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کا طریق خدمت ہے۔ حلقے کی عوام کا دہائیوں سے مسلم لیگی قیادت ہر اعتماد خدمت اور جذبے کی مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متوسط طبقات کیلئے فلاحی منصوبوں کا آغاز کرکے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ سہولت بازاروں میں اشیاء خورونوش کی مناسب داموں میں فراہمی بہت بڑا ریلیف ہے۔ اپنی چھت ، اپنا گھر، دھی رانی، رمضان نگہبان، اپنی زمین،اپنا گھر جیسے منصوبے مثالی ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے دہائیوں کے گھمبیر مسائل حل کیے جارہے ہیں۔ انشاء اللہ عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کا سفر زور و شور سے جاری رہے گا۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین واسا افسران کی نااہلی پر برس پڑے، غفلت پر زیرو ٹالرینس*
10 گھنٹے ago
*پی ایچ ایز کے دائرہ اختیار میں دکانوں کے سائن بورڈ کی فیس وصولی،محکمہ ایکسائزکوآؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ*
1 دن ago
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ،معظم اقبال سپرا کی بریفنگ
1 دن ago
لاہور میں بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کا ایکشن،ایم ڈی واسا کو فوری کارروائی کی ہدایت
2 دن ago
روڈا انتظامیہ کاغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعددکےدفاتر مسمار
Related Articles
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کا اجلاس،ہیلپ لائن 1336 پر موصول شکایات پر فوری ایکشن ہوگا،خصوصی اسکواڈ بنانے کا فیصلہ
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ اجلاس*
3 دن ago




