وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”تمام شہروں میں یکساں معیاری سہولیات کا مشن” کے تحت فیصل آباد میں سرفیس واٹر اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے دو بڑے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے، جن کے ذریعے شہر میں یومیہ 63 ملین گیلن پانی قابل استعمال بنایا جائے گا۔اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر 14.6 ارب روپے جبکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر 56 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ دونوں منصوبے غیر ملکی مالی معاونت سے مکمل کیے جائیں گے۔سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کی ڈیڈلائن جون 2027 اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی جولائی 2028 مقرر کی گئی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد فیصل آباد کے مشرقی علاقوں کی 7 لاکھ سے زائد آبادی صاف پانی سے مستفید ہو سکے گی۔ ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کے قابل بنایا جائے گا، جس سے ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ پانی کے وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فیصل آباد میں مجموعی طور پر تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تعمیر کیے جائیں گے، جو شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیے جا رہے ہیں۔نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کے وسائل کا سمارٹ اور مکمل استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ہر شہری کو مساوی سہولیات میسر آ سکیں۔
Read Next
1 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
1 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
1 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
1 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
2 دن ago






