*ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا ٹاؤن ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ای ٹینڈرنگ کا جائزہ*

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹاؤن ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ای ٹینڈرنگ کا جائزہ لیا. چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن لاہور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے عمل میں شفافیت کے معیار کو برقرار رکھا گیا. ڈی سی لاہور نے ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی گفتگو کی. انہوں نے ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان جیسے اہم منصوبے کی تکمیل کے لئے شفافیت سمیت معیار و بروقت تکمیل پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامیہ اہم منصوبہ کی کامیابی کیلئے مسلسل کوشاں ہیں.

جواب دیں

Back to top button