دورہ گجرات، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ہیلتھ کاؤنٹر پر ادویات کاجائزہ،سیلاب متاثرین کیلئے انتظامات پر بریفنگ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسلسل دسویں دن بھی سیلاب متاثرین کے درمیان موجودرہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف جلال پور جٹاں کے گورنمنٹ کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچ گئیں۔وزیر اعلیٰ نے تمام سیلاب زدہ علاقے کا فضائی جائزہ بھی لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں لائیو سٹاک کاؤنٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلیٰ نے لائیو سٹاک موبائل وین کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہیلتھ کاؤنٹر پر ادویات کابھی جائزہ لیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کو سیلاب متاثرین کیلئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ گجرات کے 95 موضع اور 23 ہزار آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے گجرات میں 20 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے اور علاج کیلئے ادویات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔395 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے اور 2200 افراد کو ریسکیو کیا گیاہے۔3346 سیلاب متاثرہ مریضوں کا فلڈ میڈیکل کیمپس میں علاج معالجہ کیاگیا ہے۔سیلاب متاثرین کیلئے خیمے، چارپائیاں، قالین، خوراک، دودھ اور پینے کا پانی فراہم کیاگیا۔انسداد ڈینگی سپرے، مچھر دانی اور ریپیلنٹ کی فراہمی جاری ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے1450 جانور محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے اور 5960 کی ویکسینیشن کی گئی۔مویشیوں کیلئے مفت چارہ،لائیوسٹاک کیمپ قائم اور ادویات دستیاب کی گئی ہیں۔17990 فوڈ پیکٹ اور 3230 خشک راشن بیگزتقسیم کیے،500 بوری آٹا فلور مل کی طرف سے عطیہ کی گئی۔سیلاب متاثرہ فارمز کیلئے1535 سائیلج بیلز اور 535 بیگ ونڈا تقسیم کیا۔10 کلینک آن وہیل متاثرین کے علاج کے لیے متحرک ہیں اورسیلاب متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی سپرے جاری ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 21 روڈز متاثر ہوئے اور 15 متاثرہ سڑکیں بحال کی گئی –

جواب دیں

Back to top button