وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باسٹو (Durmus Bastug) نے ان کے آفس ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے حالیہ دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی تاریخ دہائیوں پر محیط ہے۔ ترکی نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ذیشان رفیق نے ترک قونصل جنرل کو بتایا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت مختصر مدت کے دوران عوامی فلاح کے کئی ایک منصوبوں کو مکمل کر چکی ہے۔ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باسٹو Durmus Bastug نے ملاقات پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترکیہ کی حکومت کی جانب سے پاکستان بالخصوص پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
Read Next
1 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
3 دن ago
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
5 دن ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago
*Punjab Local Government Act centralizes power, undermines devolution*
Related Articles
سُتھرا پنجاب اہم مرحلے میں داخل،ویسٹ ٹو ویلیو میں انرجی، بائیوگیس، فیڈ سٹاک کی پیداوار شامل ہے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
6 دن ago
پی ڈی پی: لائننگ پائپ کے پلانٹس کی شپمنٹ شروع ہوگئی،پروگرام کا دائرہ کار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،ذیشان رفیق
1 ہفتہ ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام بری طرح ناکام،ڈریمز سے افسران کے خواب پورے ہونے لگے
1 ہفتہ ago



