*واسا لاہور کی جانب سے رمضان المبارک 2025 کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری*

ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا لاہور نے رمضان المبارک کے دوران پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور سیوریج کے موثر انتظامات کے لیے خصوصی ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ایس او پیز کے تحت تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹرز مینٹیننس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں پانی کی بلاتعطل فراہمی، سیوریج سسٹم کی روانی اور نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔پانی کی قلت والے علاقوں میں سحری و افطاری کے اوقات میں پانی کے ٹینکرز تعینات کیے جائیں گے۔ واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام رمضان بازاروں اور مساجد کے ملحقہ علاقوں کا مکمل سروے کیا جائے گا، تاکہ کھلے یا ٹوٹے مین ہولز، پانی کے اوور فلو اور نکاسی آب کے مسائل کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔مساجد کے اطراف سیوریج اوور فلو کے خدشات والے علاقوں میں فوری ڈیسلٹنگ کروائی جائے گی۔ ہر سب ڈویژن میں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں سب انجینئرز کو تعینات رکھا جائے گا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔ ٹیوب ویلز کے اوقات کار میں واسا صارفین کو پانی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، جبکہ شہر بھر میں تمام فیلڈ دفاتر 24/7 فعال اور متحرک رہیں گے۔ تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ جاری رکھی جائے گی، جبکہ ڈسپوزل اسٹیشنز اور ٹیوب ویلز کی مشینری میں کسی بھی قسم کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت یقینی بنائی جائے گی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ہدایت دی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واسا لاہور رمضان المبارک میں شہریوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button