خیبرپختونخوا کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری!نادرا ای سہولت مراکز کے ذریعے زمین کے فرد کے اجرا کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے آئندہ ہفتے اس نئی سہولت کا افتتاح کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت محکمہ مال میں اصلاحات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جسمیں متعدد اہم فیصلے لیئے گئے۔اجلاس میں وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ مال کے سروس ڈیلیوری سنٹرز کے ساتھ اب نادرا ای سہولت مراکز سے بھی زمین کا فرد جاری کیا جائے گا۔فرد کی سرکاری فیس اور دیگر سروس چارجز کیش لیس طریقے سے ادا کیے جائیں گے۔نئی سہولت سے شہریوں کا وقت اور وسائل بچیں گے اور سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات ملے گی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ "صوبائی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ہم عوام دوست طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اور شہریوں کو آسان، شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔”اجلاس میں لینڈ ایکوزیشن بل 2026 کے مسودے پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے لینڈ ایکوزیشن کے عمل میں غیر ضروری تاخیر روکنے کے لیے نئے بل میں خصوصی شقیں شامل کرنے اور اسے جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے متعلقہ فورمز پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔”لینڈ ایکوزیشن بل 2026 قائد عمران خان کے وژن کے عین مطابق ہے، جس میں عوامی مفاد کو سب سے مقدم رکھا گیا ہے۔ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے عملی حل، شفاف نظام اور بہتر گورننس کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔”
Read Next
23 گھنٹے ago
ٹریفک کے دباؤ والے مقامات پر ضرورت کے مطابق انڈر پاسز اور اوور ہیڈ برجز تعمیر کرنے کی منصوبہ بنایا جائے،مشیر بلدیات خیبرپختونخوا آصف رفیق
24 گھنٹے ago
*میونسپل ورکرز یونین ٹی ایم اے چترال لوئر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد*
5 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
5 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشیں،86 ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کیلئے1580 ملین کی گرانٹ جاری
7 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
Related Articles
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
7 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
1 ہفتہ ago
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
1 ہفتہ ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
1 ہفتہ ago


