ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سبزہ زار مین بلیوارڈ اور گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ سبزہ زار اور گلبرگ سی ون، ڈی ون، ایل اور بی تھری بلاک کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ سبزہ زار سکیم پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سسٹین ایبل ماڈل کے تحت سبزہ زارمین بلیوارڈ سکیم موڑتاکھاڑک نالہ 2.5 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کے ایک طرف واٹر بانڈ ڈالی جا رہی ہے، آئندہ چند دنوں میں اسفالٹ کیا جائے گا۔سڑک کی ایک طرف کھولنے کے بعد دوسری جانب کام کا آغاز کیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت رین واٹر ہارویسٹنگ، انڈر گراؤنڈ نیٹ ورک وائرز اور پیدل چلنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔بی تھری بلاک گلبرگ میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت کام آخری مراحل میں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک کے فنشنگ ورک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔





