لاہور میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، علی عباس بخاری کی صدارت اجلاس

لاہور میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔شعبہ پلاننگ اور ریگولیشن کو بلاتفریق گرینڈ آپریشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ عظمی لاہور علی عباس بخاری نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر میں تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔انھوں نے واضع کیا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔دیگر متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن یقینی بنائی جائے گی۔سید علی عباس بخاری نے شعبہ ریگولیشن کو تجاوزات اور شعبہ پلاننگ کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔تجاوزکنندگان کو سامان ضبط کرنے کے علاوہ بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے زونز کی سطح پر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن ہوگا۔تمام شعبوں کو ریونیو اہداف پورے کرنے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button