کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ہمراہ ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں عیدالاضحی پر صفائی بریفنگ۔پلاننگ اور آن لائن مانیٹرنگ کیلئے قائم مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرز کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے عیدالاضحی صفائی آپریشنز تیاریوں کے حتمی پلان اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ 
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام شہروں، قصبہ جات و رورل ایریاز میں پلانڈ صفائی آپریشز کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ دی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امسال عیدالاضحی پر پورے لاہور ڈویژن میں مکمل ڈیجیٹل نگرانی ہوگی, میکینیکل وسائل ڈپلوائے کردئے گئے ہیں، شکایات کے فوری ازالے اور ویسٹ بیگز کی مفت فراہمی کیلئے لاہور میں 300 اور دیگر اضلاع میں 454 فیلڈ کیمپس قائم کئے جا رہے ہیں، لاہور شہر میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز جبکہ قصور شیخوپورہ، ننکانہ میں 9 لاکھ سے زائد ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے جا رہے ہیں، لاہور ڈویژن میں قائم کردہ 30 مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی اس بار لاہور سمیت ننکانہ، شیخوپورہ و قصور اضلاع میں بھی صفائی آپریشنز کرنے جارہی ہے، ”اس بار صرف لاہور نہیں پوری لاہور ڈویژن ہدف“ ہے، کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو موثر خوکار آپریشنز سمیت تمام میڈیمز سے شکایات کے ازالہ کیلئے فوری ردعمل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربان کے صفائی آپریشن کی تمام تر مانیٹرنگ سینٹرل کنٹرول روم سے کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شہر لاہور میں ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نگرانی سیف سٹی اور ڈرون کیمروں سے ہوگی، ندی، نالوں، نہروں اور اوپن پلاٹس میں آلائشیں پھینکنے والوں سے نمٹنے کیلئے دفعہ 144 نافذ ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے شہریوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قربانی اللہ کیلئے اور صفائی ایمان کی تکمیل کیلئے ہے” گھر گھر آنے والی صفائی ٹیموں سے تعاون کریں، جانوروں کی باقیات اور آلائشیں گلی محلوں میں پھینکنے کی بجائے گھر گھر آنے والے صفائی ورکرز کے حوالے کریں۔





