وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا احسن اقدام، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان اور مفتی محمود ہسپتال کو اپگریڈ کرنے کا اعلان
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مفتی محمود ہسپتال کو کیٹگری بی سے کیٹگری اے میں ترقی دینے کی اپرول جاری کردیا۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال کو 242 بیڈ سے 600 بیڈ اور مفتی محمود ہسپتال کو 200 سے 500 بیڈز کی اپرول دے دی ہے۔ واضح رہے کہ انصاف ڈاکٹر فورم ڈیرہ اسماعیل خان عرصہ دراز سے ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتالوں کو اپگریڈ کرنے کی اپیل کر رہی تھی جس کو وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے عملی جامہ پہنایا ۔






