سی ای او بابر صاحب دین کا ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ،آپریشن ٹیم نے مارکیٹ ویسٹ مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہر لاہور میں صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت سی ای او بابر صاحب دین نے ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔مارکیٹ میں صفائی پر تعینات آپریشن ٹیموں سے ٹولنٹن مارکیٹ کے ویسٹ مینجمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ لی، اورتزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں نئے ویسٹ کنٹینرز اور ویسٹ بنز رکھوانے کی ہدایت جاری کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمرشل مارکیٹس اور رہائشی علاقوں میں صفائی کی ڈور ٹو ڈور سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کمرشل مارکیٹس کی صفائی ستھرائی صبح 8 بجے سے قبل یقینی بنا رہے ہیں۔شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے یا تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button