وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے اہم اجلاس ہوا،ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سکندر ذیشان نے پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف،پنجاب بینک، اخوت اور الائیڈ اداروں کے نمائندگان شریک تھے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ 15 ہزار کے قریب افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے جاری، 5 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں، گھروں کی تعمیر نو، مرمت اور بحالی کیلئے موصول درخواستوں بارے بھی تجاویز پیش کی گئیں،لاہور زون میں 3422، راولپنڈی 2101 اور فیصل آباد میں 2249 افراد کو قرض جاری کیے جاچکے ہیں، ملتان زون 3035, بہاولپور 1773 جبکہ بھکر میں 1875 افراد کو بلاسود قرضے دیے گئے ہیں، وزیر ہاؤسنگ نے مختلف اضلاع میں مکمل ہونیوالے گھروں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاکھوں درخواستوں کی موصولی عوام کے اعتماد کی ضامن ہے، آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو مزید سفارشات پیش کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہر شعبہ زندگی میں لوگوں کی آسانیوں کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں، بلال یاسین نے مزید کہا کہ جلد پنجاب کے 22 اضلاع میں 3 اور 5 مرلہ پلاٹس کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت بنانے کیلئے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Read Next
1 دن ago
*واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت*
1 دن ago
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
2 دن ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
4 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
4 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago



