پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد”سہولت آن دی گو“بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے”سہولت آن دی گو“بازار پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”سہولت آن دی گو“کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لاہور میں 14مقامات پر”سہولت آن دی گو“بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے چار ماہ کا ہدف مقررکردیا ہے۔ ”سہولت آن دی گو“ بازار کے لئے روڈ کے اطراف میں سرکاری اراضی استعمال میں لائی جائے گی۔ لاہور میں ”سہولت آن دی گو“ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 816 سٹال بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ”سہولت آن دی گو“ بازار ملتان روڈ،ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ پر قائم ہوں گے۔ ای ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ بھی شامل ہیں۔ سہولت آن دی گو بازار میں روڈزکے اطراف میں یکساں طرز کے کاٹیج ٹاپ شاپس پر اشیاء خوردنوش اور اشیاء ضروریہ دستیاب ہونگی۔ ”سہولت آن دی گو“بازار میں صاف ستھرا ماحول اور سیکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں ”سہولت آن دی گو“پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین محمد افضل کھوکھر نے ماڈل بازار پر رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رمضان میں لگنے والے ماڈل بازار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پنجاب ماڈل بازار منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت نے پراجیکٹ پر بریفننگ دی۔ پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
بیورو کریسی تقرروتبادلے، 46 افسران تبدیل،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تعینات
14 گھنٹے ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
15 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نےضلعی انتظامیہ کے نئے تنظیمی ڈھانچے سے بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سلب کر لئے،صوبہ کی تاریخ کےکمزور ترین لوکل گورنمنٹ سسٹم پر خصوصی رپورٹ
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خوشاب کے ارکان صوبائی اسمبلی آصف ملک اور ظفر عباس خان کی ملاقات
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،عمران ممتاز ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ تعینات، کاشف جلیل نے دوبارہ ایم سی ایل کو دبوچ لیا،اے ڈی سی انفورسمنٹ،ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ سمیت کئی عہدوں کا چارج
Related Articles
پنجاب کے تمام اضلاع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور (فنانس اینڈ پلاننگ) عہدوں کا نام تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
6 دن ago



