شہر کی تمام کمرشل مارکیٹس کی صفائی ستھرائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل ،تمام شاہراہوں پر مینوئل اور مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ بابر صاحب دین

شہر بھر میں ہر گلی اور محلے کو چمکانے اور صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔لاہور کے 9ٹاؤنز میں تمام کمرشل مارکیٹس کی صفائی ستھرائی صبح 8 بجے سے قبل یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا صفائی آپریشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ

کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے جبکہ شہر کی تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ اورمکینیکل سویپنگ کا عمل روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔ مزید برآں علامہ اقبال ٹاؤن، کریم بلاک، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ میں علاقوں کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔جی ون مارکیٹ، کھوکھر چوک، ایکسپو سینٹر، ایمپوریم مال، پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ مین بلیوارڈ گلبرگ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مال روڈ پر مکینیکل سویپنگ کی جارہی ہے۔شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔شہریوں کو صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ گلیوں، محلوں، اوپن پلاٹس میں کوڑا پھینکنے سے گریز کریں۔ ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں، کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔غیر قانونی ڈمپنگ سے گریز کریں، صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button