وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی اسلام آباد میں عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ و دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں صحت، تعلیم و ہنر، معدنیات، توانائی اور کلائمیٹ رزیلینس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبر پختونخوا حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، صوبائی حکومت پرائمری ہیلتھ کیئر کے نظام کو مضبوط بنا رہی ہے، محمد سہیل آفریدی نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ’’احساس ماں‘‘ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، حمل سے بچے کی پیدائش تک ماں اور بچے کی مکمل دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہوگی، بچی کی پیدائش کی صورت میں 3 ماہ اضافی معاونت فراہم کی جائے گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ قدرتی آفات سے خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا، کلائمیٹ رزیلینس میں سرمایہ کاری بڑھا رہے ہیں، عمران خان کے وژن کے مطابق معدنیات کے شعبے میں مقامی آبادی کے مفادات کو پہلی ترجیح دی جا رہی ہے۔ صوبے کو غذائی لحاظ سے خود کفیل بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ جنوبی اضلاع میں بنجر زمینوں کو کابل کاشت بنانے کے لیے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
Read Next
2 دن ago
سینیٹ کمیٹی کی پاک پی ڈبلیو ڈی ملازمین کے انضمام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت، اہم ہاؤسنگ منصوبوں اور تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ
1 ہفتہ ago
پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندی کا عمل شروع،بلدیاتی اداروں کی حد بندیاں برقرار،الیکشن کمیشن
2 ہفتے ago
مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے
2 ہفتے ago
*بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا*
3 ہفتے ago
*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیرِ اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی ملاقات.*
Related Articles
محمد علی رندھاوا تبدیل، لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نئے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے تعینات
اپریل 2, 2026
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس!
مارچ 31, 2026




