این ویوو ورکشاپ کا شاندار انعقاد، پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ ورکشاپ میں ڈاکٹر مرتضیٰ عاشق نے طلباء کی رہنمائی کی،شرکاء کو جدید تحقیقی طریقوں سے روشناس کرایا گیا

لاہور، 25 جنوری: پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ و اشتہارات میں این ویوو سافٹ ویئر پر ایک مفید ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کو جدید تحقیقی طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔ اس ورکشاپ میں شعبہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف اور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔

این ویوو ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو کوالٹیٹیو ریسرچ میں ڈیٹا کو منظم کرنے، تجزیہ کرنے اور نتائج اخذ کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس ورکشاپ میں طلباء کو این ویوو کے استعمال کی تربیت دی گئی اور مختلف تحقیقی طریقوں پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈاکٹر مرتضیٰ عاشق نے طلباء کو تھیمیٹک تجزیہ، مواد تجزیہ اور مخلوط طریقوں پر مبنی تحقیق کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ورکشاپ کے دوران طلباء نے عملی مشقوں میں حصہ لیا اور این ویوو کے ذریعے ڈیٹا کو منظم کرنے، کوڈنگ کرنے اور تجزیہ کرنے کا طریقہ سیکھا۔ اس سے انہیں اپنی تحقیق کو بہتر بنانے اور نتائج کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر فائزہ لطیف نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحقیق کے میدان میں کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button