وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال (این ایبلڈ) صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کردیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے صوبائی مشیر برائے مصنوعی ذہانت اور خصوصی اقدامات علی مصطفیٰ ڈار نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب اے آئی وژن 2029 کی باضابطہ لانچنگ پر مشاورت کی گئی- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبائی مشیر علی مصطفی ڈار نے اے آئی آفس کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور پنجاب میں قائم کئے گئے دنیا کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال ڈیلیوری یونٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا- ملاقات میں پنجاب آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے تشکیل کردہ اعلیٰ سطح ٹیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور گلوبل ڈیلیوری ماہرین کے تعاون سے تیار کردہ آن بورڈنگ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا گیا-ملاقات کے دوران جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس این ایبلڈ صوبہ بنانے کے وژن پر جاری پیشرفت پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوصوبائی مشیر علی ڈار نے اے آئی وژن 2029 کے چھ بنیادی ستونوں پر تفصیلی بریفنگ دی- اے آئی وژن 2029 پر پیشرفت کے جائزے کے لیے پہلی سی ایم اے آئی اسٹاک ٹیک کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا-
Read Next
27 منٹس ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کافلیگ شپ پراجیکٹ،”اپنی چھت، اپنا گھر“ ایک اور ایوارڈ کے لئے نامزد
23 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
Related Articles
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
5 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago




