مسافروں کے لیے موٹرویز قیام و طعام پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بھیرہ موٹروے سروس ایریا پر کریک ڈاؤن کیا جس میں 43
فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی
اور 3فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 45ہزار کے جرمانے عائد جبکہ 40کو وارننگ نوٹسسز جاری کیے، غیر معیاری آئل، ایکسپائر پانی، باسی سبزیاں اور ڈرنکس تلف کردی گئیں۔ جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ حفضان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا، صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، لازم ریکارڈ عدم موجود،سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، گندے فریزر میں گوشت اور ڈیری اشیاء اکٹھی رکھی پائی گئیں، کچن ایریا میں مکھیوں، مچھروں، چھکلیوں کی بھرمار،تیار کھانا بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا، فوڈ ہینڈلرز کی ہائجین صفر، باسی سبزیوں سے اشیاء تیار کی جارہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موٹر ویز، بس سٹینڈ، لاری اڈے، جی ٹی روڈ پر موجود فوڈ پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، موٹر ویز پر غیر منظور شدہ اشیاء کی فروخت پر سخت پابندی عائد ہے، دوران سفرخوراک سے متعلق شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔





