مظفرآباد، حکومت آزادکشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیساتھ معاہدے کے مطابق جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضہ جات اور ایک ایک فرد کو ملازمت دیدی۔معاہدے کے مطابق سات جاں بحق شہریوں کے ایک ایک وارث کو سرکاری ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کی گئی۔حکومت کے محکمہ توانائی و آبی وسائل کی جانب سے ان سات شہریوں کے ورثاء کو سرکاری ملازمتوں کے پروانے جاری کیے گئے ہیں جو ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ان ورثاء میں سے پانچ مرد اور دو خواتین کو محکمہ توانائی و آبی وسائل نے سرکاری ملازمت کی پیشکش پر مبنی مکتوبات جاری کردیئے ہیں۔ایکشن کمیٹی کی حالیہ احتجاجی تحریک میں جاں بحق ہونیوالے سدھیر اعوان ، اویس رفیق،، چوہدری فرحان اورسید احسن شاہ کے بھائیوں کو محکمہ برقیات میں ملازمت دی گئی ہے۔معاہدے کے مطابق جاں بحق ہونیوالے محمد فرید ریاست کی بیوہ، حسیب طارق کی ہمشیرہ اور عنصر جاوید بھٹی کے بھائی کو ملازمت دی گئی ہے۔میرپور میں جاں بحق دو افراد کے ورثاء اور دو زخمیوں کو معاوضہ جات کی ادائیگی کر دی گئی باغ میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کے ورثاء اور ایک زخمی کو معاوضے کی ادائیگی کی گئی مظفرآباد میں بھی جاں بحق ہونیوالے تین افراد کے ورثاء کو فی کس ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ کی ادائیگی کی گئی
Read Next
1 دن ago
چیئرمین ضلع کونسل باغ کا ضمنی الیکشن،ن لیگ کے جاوید خلیل عباسی پی پی کے سردار طارق مسعود مدمقابل
4 دن ago
آزاد کشمیر،چوہدری قاسم مجید پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے فوکل پرسن نامزد
4 دن ago
وزیر اعظم افتخار گیلانی کا سی ایم ایچ فلائی اوور کادورہ، 6 سال سے زیر التوا منصوبہ تکمیل کے قریب
1 ہفتہ ago
آزاد کشمیر میں ایسا مؤثر نظام ہونا چاہیے جہاں عوام وزیراعظم تک اپنی شکایات اور مسائل پہنچا سکیں،مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago





