وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ جنگلات و ماحولیات کا اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعلٰی کے مشیر مصور خان کے علاوہ محکمہ جنگلات و ماحولیات، خزانہ اور منصوبہ بندی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔صوبے میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلٰی کا اہم اقدام۔ ضلع نوشہرہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سفاری پارک کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلٰی نے مجوزہ سفاری پارک کے ابتدائی پلان کی منظوری دیدی۔ وزیر اعلٰی کی سفاری پارک کے منصوبے کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت۔ متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو مجوزہ سفاری پارک کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ یہ سفاری پارک 560 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جائے گا جو لاہور کے سفاری پارک سے دوگنا بڑا ہے، یہ پارک نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈز میں قائم کیا جائے گا جہاں سرکاری زمین دستیاب ہے، یہ اراضی اپنے محل وقوع کے لحاظ سے سفاری پارک کے لئے موزوں ترین ہے۔یہ پارک ساڑھے تین ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے اگلے تین سالوں میں مکمل کیا جائے گا، مجوزہ سفاری پارک میں سیاحوں کے لئے درکار تمام بنیادی سہولیات با آسانی دستیاب ہونگی، یہ پارک بوٹینکل گارڈن، برڈ انکلوژر، ایوئیری، کلچریل ویلج، نیچرل ہسٹری میوزیم اور دیگر حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پارک کے قیام کا مقصد لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ، جنگلی حیات اور نباتات کا تحفظ، ایکو ٹورزم کا فروغ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے، پارک کے قیام سے صوبائی حکومت کو ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ 360 ملین روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔وزیر اعلٰی نے متعلقہ حکام کو مذکورہ سرکاری اراضی فوری طور پر محکمہ جنگلات کو حوالے کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سفاری پارک کو ہر لحاظ سے ماحول دوست بنایا جائے، مجوزہ پارک کے ڈیزائن میں گرے اسٹرکچر کم سے کم رکھا جائے، منصوبے پر عمل درآمد کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے علاوہ دیگر تمام قابل عمل ماڈلز پر غور کیا جائے۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
1 ہفتہ ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


