اسلام آباد۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین سے ملاقات،گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ممالک بھجوانے کی سفارش، وزیر اعلیٰ کی خصوصی درخواست پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز نے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کا دفتر گلگت بلتستان میں کھولنے کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں فنی تربیت، Hospitality، نرسنگ،کوہ پیمائی، سکلڈ لیبر، آئی ٹی سمیت دیگر اہم شعبوں میں مہارت رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیرون ممالک روزگار کیلئے گلگت بلتستان کے ہونہار نوجوانوں کو خصوصی ترجیح دی جائے۔ گلگت بلتستان کے جفاکش نوجوان بیرون ممالک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف ترقی پذیر ممالک سے روزگار کیلئے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں، اس میں گلگت بلتستان کو ترجیح نہیں دی جاتی۔ محدود وسائل اور پرائیویٹ سیکٹر کے نہ ہونے کی وجہ سے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرنے کے باوجود نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کے مواقعوں میں خصوصی ترجیح دی جائے تاکہ علاقے سے پسماندگی دور کرنے اور نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوسکے۔ وفاقی وزیر اوورسیز چوہدری سالک حسین نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو بیرون ممالک روزگار کی فراہمی میں خصوصی ترجیح دی جائے گی۔ گلگت بلتستان ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ بہت جلد صوبے میں اوورسیر لیزان آفیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ بیرون ممالک روزگار کے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر ایم ڈی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر کاشانی اور اوورسیز بیورو کے ڈی جی طیب کو گلگت بلتستان میں لیزان آفس کے قیام اور بیرون ممالک گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کے احکامات دیئے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
7 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


