وزیراعلٰی مریم نواز شریف کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیزی سے پیشرفت جاری ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق مسلسل دورے کر کے سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں آج انہوں نے داتا گنج بخش کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے مکمل ہونے والی سکیموں کا معائنہ کیا۔ وزیر ہائوسنگ بلال یاسین، وزیراعلٰی کے معاون خصوصی ذیشان ملک، ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں، ڈپٹی کمشنر موسٰی رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ان کے ساتھ تھے۔ اپنے دورے میں صوبائی وزراء نے سنت نگر کے جوہری پارک، احمد چوک اور حاجن سٹریٹ کا معائنہ کیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اہل علاقہ سے بھی فیڈ بیک لیا۔ شہریوں نے اپنے علاقے میں خوشنما اور دیرپا گلیوں اور نئے سیوریج سسٹم کی تعمیر پر زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں جنہیں گزشتہ کئی برسوں سے نظرانداز کیا جاتا رہا پر اب وزیراعلی مریم نواز نے بھرپور توجہ دی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ اس موقع پر شہریوں نے ‘مریم نواز زندہ باد’ کے نعرے بھی لگائے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا کو مزید بہتری کے لئے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا میگا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے 137 ارب روپے کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی نہ صرف منظوری دی ہے بلکہ وہ یومیہ بنیادوں پر پروگرام میں پیشرفت پر بریفنگ بھی لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت تاریخی شہر لاہور کی گلیوں کو خوبصورت ٹائلز سے بنایا جایا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بارانی پانی کے نکاس کا خاص خیال رکھا گیا تاکہ لوگوں کو بارشوں کے دوران کوئی تکلیف نہ ہو۔اس موقع پر وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو زبردست آسانی ملے گی۔ سٹریٹ لائٹس، سڑکوں اور پارکوں کی بحالی بھی منصوبے میں شامل ہے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ شہریوں کے مثبت فیڈ بیک سے ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انشااللہ لاہور کو اگلے 30 سال تک نئی میونسپل سکیموں کی ضرورت نہیں رہے گی۔ وزیراعلٰی مریم نواز شریف کا ترقیاتی ویژن بالکل واضح ہے اور ہم یہی ویژن ٹیم ورک سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ میاں مرغوب احمد نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے اور تمام محکمے مربوط انداز میں کام کر رہے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
1 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






