کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کی آمد سے قبل رمضان بازار، دسترخوان، میونسپل و سیکیورٹی انتظامات جائزہ کی حوالے سے امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء و مشائخ عظام، ضلعی انتظامی محکموں نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز میں سانحہ اسلام آباد کے شہداء کیلئے دعائے فاتحہ کی گئی۔کمشنرلاہور نے کہا کہ رمضان المبارک تمام عالم اسلام کا مقدس ترین ماہ عبادت ہے، علماء اکرام و مشائخ عظام انتظامیہ کے دست و بازو ہیں مستحکم رابطہ کار ہوگا۔ تمام اضلاع کی ہر تحصیل میں رمضان بازار اور دسترخوان لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر رمضان المبارک کیلئے میونسپل و سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، وزیراعلی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں و اردگرد ایریاز میں خصوصی صفائی کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں میں خصوصی اوقات میں سکیورٹی ڈیوٹی ہوگی، بڑی مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی نگرانی کیلئے سیف سٹی سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ 21رمضان یوم شہادت علی پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔علماء اکرام و مشائخ عظام نے حکومتی ہدایات پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن و اتحاد کیلئے انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں کسی کو فتنہ و انتشار کی اجازت نہیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ایس ایس پی آپریشنز توقیر احمد نے شرکت کی جبکہ تمام اضلاع کے ڈی سیز اور ڈی پی اوز اور علماء نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لکشمی، ہائیکورٹ چوک۔جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ*
7 گھنٹے ago
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
7 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس*
1 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
1 دن ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
Related Articles
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
5 دن ago
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
5 دن ago




