*وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدکی ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاؤن میں "معرکہ حق” کی تقریب میں شرکت،آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کا کیک کاٹا*

وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدنے ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاؤن میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر”معرکہ حق” کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب نے ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاؤن میں آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ہماری بہادرافواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سرفخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔ افواج پاکستان سمیت پوری قوم ہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑی رہی۔پاکستان تا قیامت قائم رہے گا، اس کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔پوری دنیا افواج پاکستان کی صلاحیتوں کو ماننے پر مجبور ہو گئی ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں افواج پاکستان اور قوم نے مل کر دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔معرکہ حق تقریب میں بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔تقریب میں پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن غلام مرتضی، پرنسپل ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاؤن طاہر اقبال، ظلِ ہماا ور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button