وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی پی ایچ اے لاہور ہیڈ آفس آمد کے موقع پر چیئرمین غزالی سلیم بٹ نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور چیئرمین غزالی سلیم بٹ نے ڈی جی پی ایچ اے کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ عمر شیر چٹھہ لاہوریوں کے مزاج سے بخوبی واقف ہیں،تجربات سے استفادہ کیا جائے گا، شہر لاہور کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے، شہر کی خوبصورتی بڑھانے اور عوامی سہولت کے پیش نظر شہر میں پارکس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے، شہریوں کیلئے پرکشش اور فیملی فرینڈلی تفریحی مقامات بڑھائیں گے۔ چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ نے کہا کہ شہر کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے لاہور کو مزید خوبصورت بنائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے پارکس کی موجودہ صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا، پی ایچ اے لاہور شہر کے ہر کونے کو سرسبز و شاداب بنانے کے مشن پر گامزن ہے،پی ایچ اے شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کے ویژن پر عمل پیرا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
2 دن ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
2 دن ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
2 دن ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
3 دن ago






