عید قربان پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بہترین حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے لاہور ڈویژن کے ویسٹ کنٹریکٹرز کا اجلاس طلب کیا۔اہم میٹنگ میں عید قربان کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے تمام ویسٹ کنٹریکٹرز کو قصور، شیخوپورہ، ننکانہ میں لاہور کی طرز پر مثالی انتظامات ممکن بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔اس اہم اجلاس کے حوالے سے سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر گلی کوچے میں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔جامع صفائی نظام کے تحت عید قربان پر گھر گھر سے آلائشیں اکٹھی کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے جبکہ لاہور ڈویژن میں قائم ہونے والی 30 مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت بھی کر دی۔عید قربان پر گرینڈ صفائی آپریشن کی تمام تر نگرانی ہیڈ آفس میں قائم کردہ سینٹرل کنٹرول روم سے کی جائے گی۔تمام ویسٹ کنٹریکٹرز عید قربان پر صفائی مشینری اور ورکرز کی فیلڈ میں 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں گے۔ مزید برآں صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔ عید قربان پر شہر کو تعفن اور آلائشوں سے بروقت پاک کرنے کے لیے تمام علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
21 گھنٹے ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
2 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
2 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
4 دن ago






