لاہور( نمائندہ خصوصی) ملک شہباز علی کھوکھر ممبر پنجاب اسمبلی نے نشتر ٹاؤن آفس میں قائم یونین کونسل نمبر 235 کا اچانک وزٹ کیا جن کے ہمراہ چیئرمین آصف میو یونین کونسل نمبر 235 محمد ایوب چوہدری سابقہ مشیر وزیراعلی پنجاب مہر عبدالروف کوارڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ و نائب صدر لیڈرز میڈیا کلب لاہور فیصل مجیب الرحمٰن شامی ایڈیٹر روزنامہ یلغار شامل تھے ملک شہباز علی کھوکھر ممبر پنجاب اسمبلی نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ

میرے حلقہ میں شامل یہ یونین کونسل 235 ہے جس میں وزیراعلی پنجاب کے وزن کے مطابق کام ہو رہے ہیں عوام کو تمام سہولتیں یہاں پر میسر ہیں رمضان پیکج پر اس یونین کونسل میں بہت کام ہوا ہے جس پر میں سیکرٹری یونین کونسل محمد ارشد بھٹہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ملک شہباز علی کھوکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یونین کونسل میں لگی فلیکسیز لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر محترمہ انعم چوہدری کی جانب سے سرکاری نوٹیفکیشنز برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا بغیر فیسوں کے اجرا جیسے بڑے بورڈزسیکرٹری یونین کونسل محمد ارشد بھٹہ کی محنت و مکمل رابطے کا نتیجہ ہے ۔سیکرٹری یونین کونسل محمد ارشد بھٹہ کی جانب سے رجسٹرڈ نکاح رجسٹرارز کی فہرست بھی یونین کونسل میں واضح طور پر آویزاں ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یونین کونسل 235 میں تمام سسٹم کمپیوٹر رائزڈ ہے نائب قاصد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں محمد آصف میو چیئرمین یونین کونسل نے کہا کہ ہماری اس یونین کونسل سے عوام مستفید ہو رہی ہے اور کسی قسم کی شکایت نہ ہے بلکہ چند شر پسند عناصر جو اپنے اپ کو صحافی کہتے ہیں جو بلیک میلنگ کرنے کے لیے یونین کونسلز میں چکر لگاتے ہیں ایسے شرپسند عناصر کا یونین کونسلز میں داخلہ بند ہونا چاہیے بلکہ وزیر بلدیات زیشان رفیق اور عمر بشیر ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیات شر پسند عناصر کے خلاف بھی کارروائی کریں جو جھوٹی خبروں سے عوام و انتظامیہ کو گمراہ کرتے ہیں ۔ اس موقع پر محمد ایوب چوہدری سابقہ مشیر وزیراعلی پنجاب نے یونین کونسل سسٹم کو بہتر قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات زیشان رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد ارشد بھٹہ جیسے سیکرٹری معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی مہر عبدالروف کوارڈینیٹر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور نائب صدر لیڈرز میڈیا کلب لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے برتھ و ڈیتھ سرٹیفکیٹس کی فیسوں کو ختم کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں جو کہ اس سے قبل کسی حکومت نے نہ کیے تھے۔فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے یونین کونسل میں آئے ہوئے سائلین سے گفتگو کی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔آخر میں محمد آصف میو نے ایم پی اے ملک شہباز کھوکھر کے اعزاز میں استقبالیہ یونین کونسل آفس کے سامنے اپنی رہائش گاہ پر دیا جس میں ٹاؤن شپ یونین کونسل 235 میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔






