میئر مردان حمایت اللہ مایار کی زیرِ صدارت ٹی ڈی سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے تمام جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران منصوبوں کی پیش رفت، بروقت تکمیل اور دستیاب فنڈز کے مؤثر استعمال سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔

میٹنگ میں ٹی ایم اے، فنانس ڈیپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر سمیت مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے شعبوں سے متعلق رپورٹیں پیش کیں






