سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی فیصل آباد میں پروگرام سے مستفید خاندانوں سے ملاقات

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر جاری ہے جس سے ہزاروں مستحق خاندان اپنے گھروں کے مالک بن چکے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے فیصل آباد میں پروگرام سے مستفید خاندانوں سے ملاقات کی، انہیں گھروں کی تعمیر مکمل کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ایک مکان مالک نے کہا کہ *“ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنا گھر بنانا اتنا آسان ہو جائے گا۔ ہمیں انتہائی آسان شرائط کے ساتھ بلاسود قرض ملا، جس سے خواب حقیقت بن گیا۔”*دوسرے مکان مالک نے کہا کہ *“ہم وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے لیے یہ فلاحی منصوبہ شروع کیا۔”*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے خوبصورت گھروں کی تعمیر پر خاندانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ *“آپ کے خوبصورت گھر پروگرام کی کامیابی کی نوید ہیں۔”*ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں اب تک 12,177 خاندان پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 11,625 گھر زیرِ تعمیر ہیں۔ اس کے علاوہ 2,939 افراد اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق صوبہ بھر میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر یکساں بنیادوں پر جاری ہے تاکہ ہر مستحق خاندان اپنے ذاتی گھر کے خواب کو حقیقت میں بدل سکے۔

جواب دیں

Back to top button