سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے امامیہ کالونی، شاہدرہ پہنچ گئے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید قر بان پر شہریوں کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صفائی کے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔عید صفائی پلان کے عملی نفاذ کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔بہترین صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے بابر صاحب دین صفائی انتظامات کا جائزہ لینے امامیہ کالونی، شاہدرہ پہنچ گئے۔بیگم کوٹ چوک، سگیاں روڈ، قاضی پارک، راوی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی گلی محلوں میں مینوئل سویپنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ بھی لیا۔

اس دوران دوکانداروں، رہائشیوں اور علاقہ مکینوں سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے بارے میں دریافت کیا۔سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رہائشیوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔ عید قربان پر شہر کو تعفن اور آلائشوں سے بروقت پاک کرنے کے لیے عید قربان سے قبل ہر ہر گلی کوچے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔یوٹرنز، سروس لینز، بازاروں میں خصوصی ٹیمیں تعینات ہیں۔ افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button