محکمہ تحفظ ماحول اورسی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کےزیراہتمام ماحولیات کےعالمی دن پررمادا ہوٹل لاہور میں”بیٹ پلاسٹک پولیوشن” کےعنوان سے سیمینارکاانعقادکیاگیا۔سیمینارمیں پلاسٹک سے پھیلنےوالی آلودگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پلاسٹک کےمتبادل ذرائع کے استعمال پر زوردیاگیا۔ ایونٹ میں سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیرانور اور پارلیمانی سیکریٹری کنول پرویزنے خصوصیطورپرشرکت کی۔ ایڈیشنل سیکریٹری(ٹیکنیکل) شمائلہ منظور،ٹیم لیڈ سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام رضوانہ انجم اور ٹیم لیڈ پلاسٹک مینجمنٹ سیل ڈاکٹرماریہ راضی نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں ماحولیات اورتعلیم کے شعبےسے وابستہ افرادنےماحولیات کے عالمی دن اورپلاسٹک کے استعمال کوکم کرنےپرروشنی ڈالی۔






