بڑی عید کی بڑی تیاریاں مکمل،ماحول دوست ویسٹ بیگز کی تقسیم کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے 300 سروس ڈلیوری کیمپس قائم، سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں متحرک

بڑی عید پر صفائی کی بڑی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بڑی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔شہر لاہور میں ماحول دوست ویسٹ بیگز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے 300 سروس ڈلیوری کیمپس قائم کر دیئے گئے۔

سنتِ ابراہیمی کا فریضہ ادا کرنے والے شہریوں میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے یو سی کیمپس اور ماڈل کیمپس پر بائیو ڈی گریڈایبل ویسٹ بیگز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔عید صفائی انتظامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خود فیلڈ میں موجود ہیں۔لکشمی چوک، چیرنگ کراس اور بھاٹی ماڈل کیمپ پر سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے جبکہ داتا دربار، شاہ عالم مارکیٹ، بھاٹی گیٹ، لوہاری گیٹ اور اندرون شہر میں صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔عید صفائی آپریشن پر مامور سخت گرمی میں کام کرنے والے ورکرز سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کے لیے ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کی۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ آلائشوں کو اُٹھا کر تعفن سے پاک ماحول یقینی بنانے والے یہ ورکرز ہی ہمارے اصلی ہیروز ہیں۔ انہی کی مدد سے عید قربان پر صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ مزید برآں لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات یقینی بنارہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ بڑی عید پر بڑی ذمہ داری نبھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button