وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے ایک تاریخی اور عوامی دوست فیصلہ کرتے ہوئے چیف منسٹر سیکریٹریٹ کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد حکومت اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا اور شہریوں کے مسائل کو براہِ راست سن کر حل کرنا ہے۔گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع، دور افتادہ علاقوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد وفود اور شہریوں نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں بزرگ، نوجوان، تاجر برادری اور طلبہ شامل تھے، جنہوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل، بنیادی ڈھانچے کی صورتحال، تعلیم، صحت اور دیگر درپیش مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ امجد حسین آزر نے تمام وفود اور شہریوں کے مسائل کو انتہائی توجہ اور ہمدردی سے سنا اور ان کے مستقل حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر تحریری احکامات جاری کیے۔وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر کا کہنا تھا:”یہ چیف منسٹر سیکریٹریٹ تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا ہے۔ ہماری حکومت عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے اور اس مقصد کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے مزید واضح کیا کہ عوامی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ اب باقاعدگی سے جاری رہے گا تاکہ دور دراز علاقوں کے غریب عوام بلا روک ٹوک اپنے منتخب نمائندے تک پہنچ سکیں اور ان کی دادرسی کی جا سکے۔ ملاقات کے لیے آنے والے وفود اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اسے گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک مثبت شروعات قرار دیا۔
Read Next
8 گھنٹے ago
گلگت بلتستان میں 79 واں یومِ آزادیِ پاکستان شایانِ شان طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل
1 دن ago
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ”وزیراعلیٰ ہونہار سکالرشپ” پروگرام کے تحت 479 طلبہ و طالبات میں 6 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے سی ایم سیکریٹریٹ میں سٹیزن کمپلین سیل کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
لینڈ ریفارمز ایکٹ پر جلد عملدرآمد کیلئے تمام ڈپٹی کمشنر اپنے متعلقہ اضلاع میں ایک موضع کو ماڈل بنائیں وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
گلگت بلتستان کابینہ کے مزید پانچ وزراء کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی گئی
Related Articles
گلگت بلتستان کا تعلیمی میدان میں ایک اور شاندار کارنامہ؛ عائشہ احمد شہزاد نے آغا خان ایگزامینیشن بورڈ میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی
6 دن ago
گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس، لوکل گورنمنٹ الیکشن ایکٹ 2014 (ترمیمی) بل کی منظوری، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے،وزیر اعلٰی
1 ہفتہ ago




