ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل واہگہ کے مختلف مقامات،پیر مکی، رکھ چھنبیل، جلو پنڈ، جلو بازار و جلو پارک کے ہنگامی دورے

کلین مشن کی تکمیل کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل واہگہ ٹاؤن کے مختلف مقامات کے دورے کیے. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ زون و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.

پیر مکی، رکھ چھنبیل، جلو پنڈ، جلو بازار و جلو پارک کے ہنگامی دورے کیے گئے. ایل ڈبلیو ایم سی حکام سے صفائی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی میکانزم پر خصوصی فوکس کیا جائے اور افسران فیلڈ میں متحرک رہیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی کی بہترین صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے سرپرائز دورے کریں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی علی الصبح فیلڈ میں حاضری یقینی بنائی جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ صفائی اقدامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تجاوزات مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی. انہوں نے سی او ایم سی ایل کو ہدایت کی کہ عارضی و پختہ تجاوزات کو ختم کروایا جائے. پیر مکی میں ٹف ٹائلز لگنے کے حوالے سے سی او ایم سی ایل کی ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹف ٹائلز سیمپل کا جائزہ لیا اور ٹف ٹائلز کو بہترین انداز میں لگانے کی ہدایت کی.ڈی سی لاہور نے ہدایات کیں کہ شہر کی خوبصورتی کو ماند نہ پڑنے دیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے کاوشیں جاری ہیں.

جواب دیں

Back to top button