میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یومِ مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور کسی بھی معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی محنت و لگن کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے، انہوں نے کہا کہ یکم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں، جدوجہد اور حقوق کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے اور یہ دن اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے تمام محنت کش ملازمین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور ان کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی، نکاسی آب، پارکس کی دیکھ بھال اور دیگر شہری خدمات میں مزدوروں کا کردار نہایت اہم ہے جن کی بدولت کراچی کا نظام چل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ شہری انتظامیہ مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جن میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، حفاظتی اقدامات اور کام کے بہتر ماحول کی فراہمی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ صرف ایک دن کا تقاضا نہیں بلکہ یہ ایک مسلسل ذمہ داری ہے جسے ہر سطح پر نبھانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ یومِ مزدور کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر محنت کش کو عزت، انصاف اور اس کا جائز حق مل سکے، میئر کراچی نے تمام مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت ہی شہر کی ترقی کی ضمانت ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ترجمان میئر کراچی
15 گھنٹے ago
یومِ استحصالِ کشمیر پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ریلی،کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی وہیکلز حوالے کردیں۔
5 دن ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
7 دن ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
Related Articles
*میئر کراچی کا شہر بھر میں 139 سڑکوں کی بحالی کے لیے 14 ارب روپے کے میگا پروگرام پر عملدرآمد کا اعلان*
1 ہفتہ ago
دو اضلاع کو ملانے والی نئی ڈوئل کیریج وے کا افتتاح، عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
کراچی انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز سے متعلق اہم اجلاس، نئے بلاک کی تعمیر اور طبی سہولیات میں توسیع کا فیصلہ
1 ہفتہ ago



